کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پٹرول پمپس کی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔
ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ میں اکثر پٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ27 جولائی سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی بند ہے۔پٹرول سپلائی بند ہونے سے شہر سے پٹرول نا پید ہو گیا ہے اور سٹاک میں موجود ایرانی پٹرول بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔