سونا سستا ہو گیا 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن  کے مطابق  سونے کا فی تولہ بھاؤ 300 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم ہوکر 219907 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 2427 ڈالر ہوگئی ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner