آئمہ بیگ کا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بڑا اعلان

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں ‘می ٹو’ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کہا کہ عُمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے اور اُنہیں دھوکے باز لوگوں سے بچانے کے لیے ‘می ٹو’ مہم کی بہت ضرورت ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ کافی عرصے سے میری نظر میں کئی ایسے شکاری لوگ ہیں جنہوں نے لڑکیوں کی زندگیاں تباہ و برباد کی ہیں لیکن میں چند وجوہات کی وجہ سے اب تک خاموش تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی خاموشی کی وجہ سے ہمیشہ شرمندہ رہوں گی لیکن اب میں اعلان کررہی ہوں کہ میں بہت جلد ‘می ٹو تحریک’ کا آغاز کرنے والی ہوں، میں خواتین کے لیے آواز بُلند کروں گی۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ اس تحریک کے ذریعے پیغام دوں گی کہ ہم خواتین کوئی کھلونا یا مذاق نہیں ہیں بلکہ ہم مردوں کے اس دنیا میں وجود کا سبب ہیں لہٰذا ہمیں عزت ملنی چاہیے۔

گلوکارہ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس می ٹو تحریک کے ذریعے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بُلند کریں کیونکہ کئی لڑکیاں زیادتیوں کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تکلیف کا سامنا کررہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کچھ لوگوں کے ناموں کی فہرست ہے جنہوں نے خواتین پر ظلم کیا، ہم دلائل اور ثبوت کے ساتھ کام کریں گے اور تمام خواتین کی مدد کریں گے۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner