کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام شدید ترین مندی پر ہوا۔
ہنڈرڈانڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 259 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 49 کروڑ 29 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،مارکیٹ میں 20 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مجموعی طور پر مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78ہزار330 جبکہ کم ترین سطح 76پزار943 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔