لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے صدر عارف سعید نے لڈویچ وین ڈیونٹرکو پاکستان کی قومی مردوں کی رگبی سیونز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔پاکستان رگبی یونین کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل سیونز رگبی ٹیم 4 تا 5 اکتوبر 2024 کو کٹمنڈو نیپال میں ایشیا رگبی ٹرافی 7s ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔اس کی تیاریوں کیلئے کوچ کو ہائر کیا گیا ہے۔وان ڈیونٹر کا تعلق جنوبی افریقہ کی معزز بلیو بلز رگبی یونین سے ہے اور انہیں سیونزکوچنگ کا 22 سال کا تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رگبی سیونز فارمیٹ کے ماہر کوچ کے طور پر، وین ڈیونٹر کو گیم کے اس تیز رفتار اور متحرک ورڑن میں سبقت حاصل کرنے کے لیے درکار منفرد مطالبات اور حکمت عملیوں کی گہری سمجھ ہے۔
پاکستان رگبی یونین کے صدر عارف سعید نے کہا کہ ''ہم وین ڈیونٹر کو پاکستان رگبی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں ''وین ڈیونٹر نے نئے کردار کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''میں پاکستان کی قومی مردوں کی سیونز ٹیم کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے پر فخر اور پرجوش ہوں۔ میں باصلاحیت کھلاڑیوں اور سرشار عملے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ ہم آہنگ اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم جو بین الاقوامی رگبی سیون مقابلوں کی اعلیٰ سطحوں پر مقابلہ کر سکتی ہے۔''