رحیم یارخان 25 نومبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) کے ایل پی روڈ پر منی ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے بعدمقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کے ہمراہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
(جاری ہے)
حادثے میں 3 افراد کی موت واقع ہوئی،ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد زخمیوں کی عیادت کے لئے شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے،پولیس نے اطلاع ملتے ہی امدادی کاروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ تمام زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے خانبیلہ، شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے خوف ناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کوضروری ہدایات جاری کر دیں،شیخ زید ہسپتال میں انچارج خدمت کاؤنٹر کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں کو زخمیوں کی طبی امداد میں ہر طرح کی معاونت یقینی بنانے کا حکم حادثہ کے ایل پی روڈ پر جن پور کے قریب پیش آیا ۔کپاس کی لیبر سے لوڈ ٹرک یزمان منڈی سے راجن پور جار رہا تھا کہ سولر پلیٹس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا تھانہ شیدانی پولیس نے زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ۔متعلقہ عنوان :