فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی سٹورز نہیں گئے، سروے

منگل 26 نومبر 2024 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2024ء) 47فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے جبکہ 45فیصد یوٹیلیٹی سٹورزپر اکثر جاتے ہیں۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 47فیصد پاکستانیوں کی جانب سے کبھی بھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا بتایا گیا جبکہ 45فیصد نے یوٹیلیٹی اسٹورزپراکثر جانے کا بتایا۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نہ جانے کا کہنے والوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے۔

51فیصد خواتین نے یوٹیلیٹی سٹورز کبھی نہ جانے کا کہا جبکہ مردوں میں یہ شرح 43فیصد دکھائی دی۔دیہی آبادی سے بھی سروے میں شامل 50فیصد افراد نے کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کہا جبکہ شہری آبادی میں 41فیصد نے بتایا کہ وہ آج تک یوٹیلیٹی سٹورز نہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner