حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیلئے انتظامیہ نے بڑا ایکش پلان تیار کرلیا ہے۔

24 نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا، ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے، ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا،میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں،آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظر  کسی  بھی بڑے ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner